icon

فلپ ولاہو

پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (PIDG ) کے سی ای او

’’PIDG پاکستان میں اس ادارے کے قیام پر بہت خوش ہے ۔ انفراضامن پاکستان میں معاشی ترقی اورپائیدار مستقبل کے لیے ضروری انفراسٹرکچر میں فنانسنگ کی سہولت پیش کرتاہے ۔ ‘‘

خو بو ہوک

چیئرمین انفراضامن بورڈ

’’ہم پاکستان کے مالیاتی مارکیٹ میں لیکویڈٹی کے شعبوں میں استعمال ہونے والی بھیڑ میں انفراضامن کی اہمیت کے قائل ہیں ، جیساکہ انفراضامن کی توجہ انفراسٹرکچر کے سلسلے میں قرضہ جات کی اضافی سہولت پر مرکوز ہے ۔ PIDG کمپنیز گارنٹ کو اور انفرا کو ایشیاکے پاس انتہائی زیادہ مہارت اور انفراسٹرکچر اور قرضہ جات میں اضافے کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیتیں ہیں جوکہ انفراضامن کو مزید مواقع کی دستیابی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ ‘‘

وقاص الحسن

سی ای او

’’کارنداز کو بہت خوشی ہے کہ ہم نے پاکستان میں انفراضامن کو اسپانسر کیاہے ۔ ہمارے شراکت دارادارے گارنٹ کو اور انفراکو ایشیاکے پاس انفراسٹرکچر فنانس کے لیے پرائیویٹ کیپٹل کو فروغ دینے کے لیے عالمی سطح کی معلومات اور مہارت ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ جدید مہارتوں کو متعارف کرائیں تاکہ پاکستان میں مارکیٹوں کو وسعت دی جائے اور فنانسنگ کی پیشکشیں فراہم کی جائیں ۔ ہم محسو س کرتے ہیں کہ یہ کارنداز کے ساتھ اس کے مشن میں براہِ راست شامل ہے کہ حکمت عملی پر مبنی پلیٹ فارم قائم کیے جائیں جو کہ ان سیکٹرز میں سرمایہ کاری فروغ دیں جن میں فنانسنگ تک رسائی ممکن ہو۔‘‘

لیتھ ال۔ فلکی

سی ای او، گارنٹ کو

’’گارنٹ کو، PACRA نے AAA ریٹنگ تفویض کی ہے جس پر ہم سب مشترکہ طورپر فخر محسوس کرتے ہیں اور ہم نے انفراکو ایشیا کے ساتھ مل کر پاکستان میں انفرا ضامن کی بنیاد رکھی ہے۔اسلامک فنانسنگ مارکیٹ میں محفوظ اثاثہ جات کی کلاس میں اضافہ ہورہاہے جوکہ سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کا متبادل ہے ۔ انفراضامن پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس اور معیشت کے فروغ کے لیے بہترین انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ‘‘

ہمارے اسپانسرز کی جانب سے پیغام

ہمارے بارے میں  (ABOUT US )

انفراضامن پاکستان ایک جدید، منافع میں اضافے کی سہولت ہے جسے انفرا کوایشیا انویسٹمنٹس اور کارنداز پاکستان کی مالیاتی معاونت حاصل ہے ۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہونے کے باعث انفراضامن کو مارکیٹ کی وسیع ترین تحقیق کے بعد تشکیل اور تیار کیا گیا ہے جس کے لیے گارنٹکوسرمایہ کارکمپنی ہے ۔ انفراضامن کے پاس پاکستان میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی امداد کے لیے انفراکو ایشیا اور گارنٹکو کا وسیع تجربہ ہے ، اسی طرح کارنداز کے پاس مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مہارت حاصل ہے ۔

ہمارا وژن

انفراضامن کا مقصد پاکستان میں مقامی کرنسی سے انفراسٹرکچر کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے ، اس کے ساتھ سماجی اور معاشی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے بھی معاونت کے لیے کوشاں رہنا بھی شامل ہے ۔

ہمارامشن 

پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضے کے اعشاریوں کی توسیع کے ذریعے انفراسٹرکچر کے لیے قرضوں پر محیط سرمایہ کاری میں مارکیٹ کی ناکامیوں کی نشاندہی کرناہمارا مشن ہے ۔

کریڈٹ ریٹنگ

انفراضامن پاکستان کے لیے پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA ) کی جانب سے طویل مدتی ریٹنگ AAA   ’’(ٹرپل اے )‘‘ اور قلیل مدتی ریٹنگ A1+   ’’(اے ون پلس)‘‘ تفویض کی گئی ہے ۔ یہ ریٹنگ مضبوط اسپانسرز، مستحکم مالی حیثیت اور تجربہ کار انتظامی ٹیم کی بدولت حاصل کی گئی ہے ۔ اس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پروڈنشل ریگولیشنز کے تحت اثاثہ جات میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگا۔  
کیپٹل چارجڈ سیونگز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکلر میں انفراضامن کو کارپوریٹ / کمرشل بینکنگ کے لیے پروڈنشل ریگولیشنز کے ضمیمہ ۔I  میں شامل کیا گیاہے ۔

ہماری ٹیم

خُو  بُو  ہوک

ڈائریکٹر ، انفرا ضامن بورڈ

ماہین رحمان

چیف ایگزیکٹو آفیسر

خسرو ممتاز

چیف رسک آفیسر

Entire Team

ہمارے اسپانسرز

پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ

پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (PIDG ) ایک جدید طریقے سے انفراسٹرکچرتیار کرنے والا اور مالیاتی ادارہ ہے جو کہ سب صحاران افریقہ اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاکی مارکیٹوں میں معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے نجی سرمایہ کاری کے ذریعے انفراسٹرکچر کی تیاری کے لیے کوشاں رہتاہے ۔ پی آئی ڈی جی (PIDG ) اپنے مواقع، احتساب، حفاظت،جدت اور سماجی و ترقیاتی اثر پذیری کے اقدار کے مطابق اپنے مقصد کی جانب آگے بڑھتاہے ۔ 2002   سے ، پی آئی ڈی جی (PIDG )نے 171   انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی مالی امداد کی جس سے تقریباً 217   ملین افراد کو نئے اور بہترانفراسٹرکچر تک رسائی حاصل ہوئی ۔پی آئی ڈی جی (PIDG ) کو برطانوی ، نیدرلینڈز ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، سویڈن ، جرمنی کی حکومتیں اور آئی ایف سی (IFC ) www.pidg.orgکی مالی معاونت حاصل ہے ۔

پی آئی ڈی جی  (PIDG ) کی جانب سے تکنیکی معاونت

پی آئی ڈی جی (PIDG TA )  کی جانب سے پی آئی ڈی جی (PIDG ) کمپنیوں کو انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی تشکیل کے لیے درکار تکنیکی معاونت اور بنیادی مالی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ پی آئی ڈی جی  ٹی اے  (PIDG TA ) کی جانب سے پی آئی ڈی جی پروجیکٹس کی توسیع اور بہتری کے لیے مالی امداد بھی فراہم کرسکتاہے جس کی بدولت پروجیکٹ کو مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم بنایا جاسکتاہے ۔مزید معلومات کے لیے وزٹ کریں : www.pidg.org 

https://www.pidg.org/
https://infrazamin.com/ur/wp-content/uploads/2021/07/InfraZamin-PIDG-02-scaled.jpg

انفراکو ایشیا کے پورٹ فولیو میں جنوبی اور جنو ب مشرقی ایشیا کے 12   ممالک شامل ہیں ۔ انفراکو ایشیاخطے میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ مارکیٹوں میں انفراسٹرکچر پروجیکٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ابتدائی مرحلہ کی ترقی کے لیے درکار مالی امدا داور مہارت فراہم کرتاہے ۔ 

اثر 

  •  ہرایک امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر نجی سیکٹر میں 9.7   امریکی ڈالر کا سرمایہ حاصل ہوتاہے ۔
  •  تقریباً 2.6   ملین افرادکو نئے یا جدید انفراسٹرکچر تک رسائی حاصل ہے ۔
  •  3,500  سے زائد ملازمتوں کے مواقع ملے ۔
  • ۔آج تک نجی شعبے کے 784.5   ملین امریکی ڈالرز کا سرمایہ فراہم کیا گیاہے ۔

* جاری پروجیکٹس اور زیرِ تکمیل پروجیکٹس کی بنیاد پر

https://infracoasia.com/
https://infrazamin.com/ur/wp-content/uploads/2021/07/infraco.jpg

کارنداز پاکستان اگست 2014   میں زیرِ دفعہ 42   ایک خاص مقصد کے لیے غیر منافع بخش گاڑیوں کا سیٹ اپ بنایاگیا۔ کارنداز برطانیہ کے فارن ، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس(FCDO )کے انٹرپرائز اینڈ ایسیٹ گروتھ پروگرام (EAGR )کا عملی شراکت دار ہے ۔ کارنداز سرمایہ کاری کے دوطرحی پلیٹ فارم کے ذریعے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم بزنس کے لیے سرمایہ کاری تک رسائی کو فروغ دیتاہے اور ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے انفرادی طورپر لوگوں کی مالی امداد کرتاہے ۔ 

اثر 

  • کارنداز کے ذریعے ایم ایس ایم ای(MSME ) کو ترقی دینے کے لیے 43.1   ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لیے معاونت اور سہولت کی فراہمی *
  • کارنداز کی جانب سے تعاون کے تحت ایس ایم ایز کے ذریعے 59.9   ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل کرنا
  • ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر 2.1   ارب روپے کی لاگت 
  • 826,300  ایم ایس ایم ایز کی معاونت** 
  • خواتین کی 75   سمال انٹرپرائز ز کے ساتھ 468   ملین روپے کی مالی معاونت *** 
  • 867,000  ملازمتوں کے لیے معاونت ** 

*  دونوں ڈیبٹ اور ایکوئٹی انسٹرومنٹس میں کارنداز کا حصہ شامل ہے 

** 824,000   مائیکرو۔انٹر پرائزز اور 820,000   ملازمتوں کی پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی  (PMIC ) کے ذریعے معاونت کی گئی 

***  تکنیکی معاونت کے ذریعے اضافی مالی امداد، کورونا کے دوران مدد، اور کاروباری ترقی کے لیے تعاون کیاگیا

https://karandaaz.com.pk/
https://infrazamin.com/ur/wp-content/uploads/2021/07/kra.jpg

گارنٹ کو کے پورٹ فولیو میں افریقہ اور ایشیا کے 19   ممالک اور دوملٹی کنٹری پروجیکٹس شامل ہیں۔ گارنٹ کوکی بنیاد انفراسٹرکچر پر وجیکٹس کے لیے مقامی کرنسی میں قرضے کے مسائل حل کرنے اور کم آمدنی والے ممالک میں سرمایہ کی مارکیٹوں کی ترقی اور امداد کے لیے 2005   میں رکھی گئی ۔ 

اثر

  • 22  ممالک میں 57   ٹرانزیکشنز
  • 5.8  ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری 
  • 45  ملین افراد کی جدید انفراسٹرکچر تک رسائی 
  • 234,000  ملازمتوں کے مواقع
https://guarantco.com/
https://infrazamin.com/ur/wp-content/uploads/2021/07/gurant-1.jpg