انفرا ضامن پاکستان نے پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (PIDG) کے اشتراک سے لندن کلائمیٹ ایکشن ویک 2026 کے موقع پر پی آئی ڈی جی کے لندن ہیڈ کوارٹرز میں "پاکستان کی پائیدار ترقی میں سرمایہ کاری” کے عنوان سے ایک خصوصی گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس میں حکومتی نمائندوں، مالیاتی اداروں، ترقیاتی فنانس اداروں، سرمایہ کاروں اور نجی شعبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں سرکاری اور نجی شعبے کی اہم شخصیات شریک ہوئیں، جن میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین ظفر مسعود، بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ، اور ایکومین فنڈز کی ایم ڈی عائشہ خان شامل ہیں۔ اجلاس کی صدارت انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہم رحمان اور پی آئی ڈی جی کے سی ای او فلپ ویلاہو نے مشترکہ طور پر سرانجام دی۔ اس فورم میں پاکستان اور برطانیہ کے ترقیاتی مالیاتی اداروں، کمرشل بینکوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور ماحولیاتی تنظیموں کے 30 سے زائد سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے اور کام کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں، سرمایہ فراہم کرنے والے متنوع اداروں، پراجیکٹ مالکان/ ڈویلپرز اور حکومت کے درمیان مضبوط اشتراک ناگزیر ہے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری کے لئے قابل عمل منصوبوں کی تیاری، سازگار پالیسیوں اور عملی مالیاتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی، جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے بنیادی محرک ثابت ہوں گے۔
اجلاس کے اہم نتائج درج ذیل ہیں:
گول میز کانفرنس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے اظہار پر کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار انفراسٹرکچر کے لیے نجی سرمائے کی بڑے پیمانے پر فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا، تاکہ ملک کو ایک ماحول دوست، مستحکم اور جامع معیشت کی طرف گامزن کرنے میں مدد مل سکے۔
شرکاء نے لندن کلائمیٹ ایکشن ویک 2026 کے دوران اس کانفرنس کے بروقت انعقاد پر انفرا ضامن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کے ذریعے پاکستان میں شراکت داری بڑھانے، جدت کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کو تیز کرنے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔